کہا ایس ار او 520 کو تحلیل کیا جائے اور تمام دیہاڑی داروں کو مستقل کیا جائے
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍آل صفائی کرمچاری یونین بھدرواہ نے دو گھنٹے کام چھوڑ ہڑتال کرنے کی کال دی ۔یونین کے صدرمحمد اباس شیخ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی بھدرواہ انتظامیہ کو یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مانگوں پر نظرثانی کریں ۔اس کے لیے ہم پندرہ دنوں کا وقت انتظامیہ کو دیتے ہیں ان پندرہ دنوں میں ہماری یونین کے تمام ملازمین دن میں دو گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال کی کال دے رہے ہیں اور اگر انتظامیہ نے ہماری مانگوں کو پورا نہیں کیا تو پندرہ دن کے بعد ہم مکمل ہڑتال کی کال دیں گے اور اپنا احتجاج اس طرح سے شروع کریں گے کہ تمام کوڑا کرکٹ ہم ہر جگہ جمع کرکے پورے بھدرواہ قصبہ کو گندگی سے بھر دیں گے ۔ہم سمجھتے ہیں ایسا کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا مگر اگر ایسا ہوا ہماری مانگیں نہیں مانی گئیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عاید ہوگی ۔ان کاکہناتھاکہ ہم مجبور ہیں ہم 15 سے 20 سالوں سے ڈیلی ویجرس ہیں اور کام بھی ہم دن رات کرتے ہیں چاہے بارش ہو برف ہو یا پھر ہمارا تہوار ہو ہم کام کرتے ہیں اور بھدرواہ کو صاف ستھرا رکھتے ہیں مگر آخر کب تک ہم ڈیلی ویجرس ہی رہیں اسلئے ہماری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ہماری ان مانگوں کو پورا کریں ،انہوں نے تمام ڈیلی ویجرس کو مستقل کرنے اور ایس ار او 520 کو تحلیل کرنے کی مانگ کی ہے جس کے لیے انتظامیہ کو پندرہ دنوں کی مہلت دی ہے۔