جموں؍؍این آئی سی جے اینڈ کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ و تربیتی پروگرام آج یہاں جموں میں اختتام پذیر ہوا ۔اس ورکشاپ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ یونٹ آف این آئی سی پونے کے ماہر سائنسدانوں نے حصہ لیا تاکہ این جی ڈی آر ایس کی عمل آوری یقینی بنائی جاسکے۔ورکشاپ کا افتتاح 24؍ فروری 2020ء کو انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جے اینڈ کے ڈاکٹر پون کوتوال نے انجام دیا تھا۔ اسناد کی رجسٹریشن مختلف سطحوں پر جوڈیشری انجام دیتی تھی ۔ جموںوکشمیر کو یونین ٹریٹری کا درجہ دینے کے بعد جموںوکشمیر میں ایک خود مختار محکمہ رجسٹریشن معرض وجود میں لایا گیا۔آن لائن او رڈیجیٹل رجسٹریشن نظام کی عمل آوری کے لئے اس نظام کی بدولت شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔اختتامی تقریب پر صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے منتظمین کی کوششوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اِس نظام کی بدولت لوگوں کا وقت ضائع نہیں ہوگا اور متعلقہ افسروں کے کام کاج میں سہولیت آئے گی۔ایڈیشنل کمشنر سینٹر ل نذیر احمد بابا اور ایڈیشنل ایس آئی او این آئی سی سلیم خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔