ہردیش کمار نے دورزہ سالانہ کتاب میلے کا افتتاح کیا

0
0

جموں؍؍کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار نے آج ٹیچر بھون گاندھی نگر جموں میں دو روزہ سالانہ کتاب میلے کا افتتاح کیا۔میلے کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے سٹیٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ میلے میں 30مضامین اور شعبوں سے متعلق کتابیں رکھی گئی تھیں۔25سے زیادہ پبلشروں کتب فروشوں نے طلباء ، اساتذہ و دیگر لوگوں کے لئے قیمتی کتابوں کے اسٹال قائم کئے تھے۔کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کتب بینی کی اہمیت اُجاگر کی اور شرکأ پر زور دیا کہ وہ بچوں اور نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کریں۔ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا