بجاج آلیانز کا جے کے بنک کیلئے نئے پروڈکٹس متعارف کرنے کا اعلان

0
0

جے کے ملازمین کیلئے تین روزہ طبی کیمپ شروع
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جے کے بنک چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) راجیش کمار چبراور بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی (BAGIC) منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) تپن سنگھیل نے آج مشترکہ طور بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی کے تین انشورنس پروڈکٹس متعارف کرائے جنہیں مقررہ صارفین کی صحت و بہبود اور اس سے متعلقہ دیگرضروریات کو پورا کرنے والی جامع حفاظت فراہم کرنے کیلئے وضع کیا گیا ہے ۔ان تینوں پروڈکٹس کا نام 360ڈگری تحفظ ،فیملی ہیلتھ کیئر اور جے کے بی مکمل حفاظت رکھا گیا ہے ۔بنک کے پریذیڈنٹ ،وائس پریذیڈنٹ ،سٹاف ممبران اور بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی کے سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے ۔ان پروڈکٹس کو رائج کرنے کے ساتھ ہی ،بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی نے جے کے بنک ملازمین جو بنک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں ،کیلئے ایک تین روزہ مفت طبی کیمپ شروع کیا ۔اس کیمپ میں بنک کے 250سے زائد ملازمین کے اہم طبی جانچ مثلا بلڈ شوگر ،کڈنی لیور فنکشن ،کمپلیٹ بلڈ کائونٹ(سی بی سی)اور لیپڈ پورفائل وغیرہ کی گئی ۔ ’’مکمل حفاظت برائے جے کے بنک ملازمین‘‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ کیمپ کے دوران ملازمین کی کیفیت ِقلب جانچنے کیلئے ای سی جی ٹیسٹ کئے گئے ۔تقریب کی خاص بات پالیسی فراہمی کے طریقہ کار میں سر نو تبدیلی لانا ہے تاکہ پالیسی بانڈ فراہمی کی عمل درآمد میں سرعت اور صارفین کی خدمت بشمول شاپ کیپرس پیکیج پالیسی کو بہتر بنایا جاسکے ۔اس کے ساتھ پالیسی فورا ًاشوکے بعد پرنٹ کرکے کونٹر پر ہی صارف کے ہاتھ میں سونپی جائے گی۔اس پروڈکٹس کی رونمائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جے کے بنک نے اپنے ملازمین جنہیں وہ’’کمپنی کی سب سے عظیم جائیداد‘‘قرار دیتے ہیں کیلئے راحت رساں کام کا ماحول فراہم کرنے کے وعدے کی سر نو یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہاکہ’’ ایک صحت مند طرز زندگی ایک فرد کے کام سے ظاہر ہوتی ہینیز یہ ماحصل پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس لئے یہ بات ضروری ہے کہ کسی بھی فرد کی صحت کی مکمل جانکاری ہو تاکہ اسکے کام اورطرز زندگی کے درمیان تناسب برقرار رکھا جاسکے ‘‘اس طرح کے طبی کیمپوں کے ذریعے ملازمین کواپنے کام کے مقام پر ہی اپنے صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی نیز ان کیمپوں میں موجود ماہرمعالجین کے مشوروں پر عمل کیا جاسکے ۔تقریب کے دوران انشورنس کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ و قومی سربراہ (Bancassurance) اعجاز خان نے مجمعے کو ان پروڈکٹس کے خدو خال کے بارے میں آگاہ کیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’’جے کے بی مکمل حفاظت‘‘ موت،مکمل مستقل ناخیزی،یا جزوی مستقل ناخیزی اور دیگر اضافی حفاظتی دائرے فراہم کرتا ہے ۔عالمی احاطہ کی حامل پالیسی ہونے کے ناطے ،یہ بیرون ملک سفر کے دوران ساتھ ہی رہتی ہے ۔اخیر میں جے کے بنک پریذیڈنٹ (انشورنس) غلام نبی تیلی نے تقریب میں شامل معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ’سر نو ترتیب دئیگئے ان انشورنس پروڈکٹس سے استفادہ کریں جنہیں لوگوں کی صحت و بہود کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔اسی طرح کا ایک سہ روزہ طبی کیمپ جے کے بنک زونل آفس کشمیر سنٹرل 1میں بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا