امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب انعام سے سرفراز
افتخارجعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍سر سید میموریل اکانونٹ اسکول سرنکوٹ میں پروقار تقریب منعقدہوئی،جہاںامتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب انعام سے سرفرازکئے گئے۔ آج سر سید میموریل ا کانونٹ ہائی سکول سرنکوٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈگری کالج سورنکوٹ سید مصرف حسین شاہ نے کی اس موقع پر مہمان ذی وقار کے طور پر تحصیلدار سرنکوٹ شاید اقبال تھے علاوہ ازیں مرزا عبدالرزاق ریٹائرڈ پرنسپل زیب النساء لیکچر عبدالرزاق خان لیکچرر بشیر حسین شاہ شوکت بخاری ہیڈماسٹر ہائی سکول فضل آباد ایڈوکیٹ یاسر خان جنجوعہ سید مطلوب حسین شاہ کونسلر میونسپل کمیٹی سرنکوٹ طاہرہ تبسم سر پنچ بفلیاذ امجدخان سرپنچ سرنکوٹ طاہر منظور مرزا سر پنچ بفلیاز بی کے علاوہ دیگر سیول سوسائٹی سے جڑے حضرات نے پروگرام میں شمولیت کی حسب روایت پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور سکول ہذا کے بچوں نے ایک رنگارنگ پروگرام پیش کیا جس سے پروگرام میں شامل حضرات کی دلچسپی میں اضسفہ ہوا گزشتہ برس دسویں جماعت میں جن طلباء و طالبات نے امتحان میں اول دویم اور سوم پوذیشن اور امتیازی پوزیشن حاصل کی ان کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر سکول انتظامیہ نے سکول ھزا کے پرنسپل پر مستور احمد گنائی اورجماعت دہم کے کلاس ٹیچر منیر حسین کو بھی انعامات سے نوازا اور ان کی اور ان کے دیگر معاونین کے کردار کی سراہنا کی ۔اس موقع پر پلس ٹو لیکچر فورم کے ضلع صدر امتیاز حسین شاہ کاظمی نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم دانش شکیل کے اگلے دو سال گیاروی اور بارھویں جماعت کے پور ے تعلیمی اخراجات اپنی گرہ سے دینے کا اعلان کیا قابل ذکر بات ہے کہ اس دور دراز اور پچھڑے علاقہ کے طالب علموں نے صوبہ جموں کے ونٹرزن میں اول اورامتیازی پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ شہر ہو یادیہات دور ہو یا نزدیک محنت ہی رنگ لاتی ہے غور طلب ہے کہ سکول ھذا کے کل58 طلاب نے دسویں جماعت کے امتحان میں حصہ لیا جبکہ57 طلاب نے امتحان پاس کیا صرف ایک طالب علم جس نے صحت خراب ہونے کی وجہ سے امتحان میں شمولیت ہی نہیں کی اس طرح سکول کے نتایج سو فیصد رہے جو باعث فخر بات ہے دسویں جماعت کے نتائج برآمد ہونے پر سکول ہذا کے طالب علم دانش شکیل نے مکرہ 500 نمبرات میں سے 474 نمبرات حاصل کرکے صوبہ جموں کے ونٹر دونوں میں اول پوزیشن حاصل کی اسی طرح شگفتہ توبسم نے 469 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی سید کیف علی کاظمی نے 459 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طیب انجم نے 452 نمبرات حاصل کیے اسی طرح پانچویں پائیدان پر مشرف جاوید نے چ450 نمبرات حاصل کیے علاوہ ازیں سکو ل ھذا کے دس طالبعلموں نے چار سو سے زیادہ نمبر حاصل کیے جن میں ہارون رشید نے 436 نوشین آزاد نے 433 عمر حیام نے 430 ہمان۔