اوپیلکا نے جیتا ڈیلرے بیچ اوپن خطاب

0
0

فلوریڈا،   (یو این آئی ) چوتھی سیڈ امریکہ کے ریلي اوپیلکا نے جاپان کے نشوکا یوشھتو کو ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اتوار کو 7-5، 6-7، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔39 ویں رینکنگ کے اوپیلکا نے اس کے ساتھ ہی اپنا دوسرا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیت لیا۔ اوپیلکا نے دو گھنٹے نو منٹ تک چلے اس مقابلے میں 27 ایس لگائے جبکہ 48 ویں رینکنگ کے یوشھتو مقابلے میں تین ایس ہی لگا پائے ۔ اوپیلکا نے پہلا سیٹ 7-5 سے جیتنے کے بعد دوسرا سیٹ ٹائی بریک میں گنوا دیا۔ جاپانی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ کا ٹائی بریک 7-4 سے جیتا۔ لیکن اوپیلکا نے فیصلہ کن سیٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 6-2 سے یہ سیٹ جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔مردوں کے ڈبلز فائنل میں امریکہ کے برائن برادران باب اور مائیک نے برطانیہ کے لیوک بیمبرج اور جاپان کی بین میک لاچلن کی جوڑی کو 3-6، 7-5، 10-5 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سابق نمبر ایک برائن برادران کا اس ٹورنامنٹ میں یہ چھٹا خطاب تھا۔ انہوں نے آخری بار اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا