افتخارجعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍نہرو یووا کیندرا پونچھ کی جانب سے بلاک بفلیاز میں (نیبر ہڈ) کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بلاک بفلیاز کے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر نیشنل پبلک ہائی اسکول درآبہ کے پرنسپل مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر نوجوانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری خاص طور پر نوجوانوں کا اپنے آس پاس میں پنپنے والے مسائل کے حل میں اہم رول ہوتا ہے اور ہر نوجوان کی یہ ذمہ دار ہونی چاہیے کہ وہ جس علاقے میں رہتا ہے وہاں پھیل رہی سماجی برائیوں کے تدارک کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں کئی طرح کے مسائل نے جنم لے لیا ہے۔جن کا حل ڈھونڈنے کے لئے نوجوانوں کو قائدانہ کردار ادا پڑے گا۔اس موقعہ پر مختلف محکمہ جات سے آئے ہوئے آفسران بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سود مند اسکیمو ں کے متعلق لوگوں میں زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کرنے میں نوجوان نسل اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر بہتر مضامین پیش کرنے والے نوجوانوں کو انعامات سے نوازا گیا۔