ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے رُکے پڑے پروجیکٹوں اور جل جیون مشن کی پیش رفت کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمدمرزا نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میںرُکے پڑے پروجیکٹوں اورجل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اورمختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ا س موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ موسمی حالات میں بہتری آنے کے پیش نظر کام کی رفتار میں سرعت لائیں تاکہ تمام پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔میٹنگ میںبتایاگیا کہ رُکے پڑے پروجیکٹوںمیں سے79پروجیکٹوں کو منظور کیا گیا ہے،جس کے لئے جے کے آئی ڈی ایف سی لمیٹیڈ کی طرف سے رقومات فراہم کی جارہی ہیں۔ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے 151.89کروڑ روپے منظور کئے جاچکے ہیں۔اس دوران ضلع میںجل جیون مشن کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا