لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے جیولاجی ایند مائیننگ اورروڈ ٹرانسپورٹ کے آفیسران کے ہمراہ پچھلے تین دنوںسے رات کے دوران کاکہ پورہ،پنگلنہ،خادرموہ،کوئل،اگرگنڈ،گلشن پورہ،لاسی پورہ اورپدگام پورہ میں چھاپے مارے اورکان کنی کے لئے استعمال میںلائے جارہے 50ٹپروں کو ضبط کیا۔جب کہ جیولاجی اینڈ مائیننگ محکمے کے مائیننگ سپر وائزر کو فراض میں کوتاہی برتنے کی پاداش میںمعطل کیا گیا۔اُدھر اے آر ٹی او نے ٹپروں کے کاغذات ضبط کئے اور انہیں بلیک لسٹ کیا۔ترقیاتی کمشنر نے ضبط کئے گئے ٹپروں کے کاغذات ضبط کئے اورانہیں بلیک لسٹ کیا۔ترقیاتی کمشنر نے ضبط کئے گئے ٹپروں کے ڈرائیوروں کے لائیسنس اورپرمٹ منسوخ کرنے کی بھی ہدایت دی۔