گوہاٹی (یو این آئی ) حیدرآباد ایف سی کے لئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کا چھٹا سیزن کسی برے خواب کی طرح رہا اور پہلی بار لیگ میں کھیل رہی اس ٹیم نے جمعرات کو یہاں اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں میزبان نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ میں 5-1 سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل کی دوڑ سے کافی پہلے باہر ہو چکے حیدرآباد ایف سی کے لئے سیزن کی دوسری جیت صرف ساکھ بھال والی رہی۔ حیدرآباد ایف سی نے 10 پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی ٹیبل میں آخری مقام پر رہتے ہوئے اپنے پہلے سیزن کے سفر کا اختتام کیا۔دوسری طرف ھائیلینڈرس نام سے مشہور میزبان ٹیم کا بھی حال کچھ اچھا نہیں رہا۔ اس نے اپنا 17 واں میچ کھیلا اور آٹھویں ہار درج کی۔ اس ٹیم کے 13 پوائنٹس ہیں اور یہ نویں نمبر پر ہے ۔ اگر یہ اپنے آخری میچ میں فتح حاصل بھی کر لیتی تو بھی یہ اسی مقام سے اس سیزن کا اختتام کرتی۔اپنے آخری میچ میں حیدرآباد ایف سی چمپئن کی طرح کھیلی۔ اس نے 12 ویں اور 13 ویں منٹ میں ہی گول کرتے ہوئے 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ اگرچہ میزبان ٹیم نے 35 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے واپسی کی کوشش کی لیکن ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے 41 ویں منٹ میں ایک اور گول کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 3-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ہاف ٹائم کے بعد 55 ویں منٹ میں حیدرآباد ایف سی نے ایک اور گول کر نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی امیدوں پر کاری ضرب لگائی ۔ اس کے بعد مارسلنھو کی طرف سے 88 ویں منٹ میں کئے گئے گول نے تو اس کی ساری امیدیں ختم کر دیں۔حیدرآباد نے مقابلے کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے منٹ میں ہی گول کرکے اپنا اکاؤنٹ کھول لیا تھا۔ مڈفیلڈر عادل خان نے کپتان مارسلو پریرا کے ذریعے لی گئی فری کک پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو نیٹ میں ڈال دیا تھا، لیکن ریفری نے اسے آف سائیڈ قرار دے دیا۔حیدرآباد نے ساتویں منٹ میں بھی ایک موقع بنایا لیکن وہ اس بار بھی اپنا اکاؤنٹ کھول نہیں پائی۔ ابتدائی مواقع سے حوصلہ افزا حیدرآباد نے 12 ویں اور 13 ویں منٹ میں مسلسل دو گول داغ کر پہلے 15 منٹ کے اندر ہی 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔یو این آئی