عمرارشدملک
راجوری؍؍جموں کشمیر محکمہ خزانہ نے ضلع میں جاری تمام منصوبوں اور کاموں کی تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے لئے زمینی سطح ہر کام کا معائنہ کرنے کے لئے محکمہ اعداد و شمار اور تشخیص کوہدایت جاری کی جس کے بعد محکمہ اعداد و شمار اور تشخیص کے آفیسر نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی زیر قیادت پروجیکٹوں کا معائنہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس سلسلہ میں محکمہ نے میونسپل کونسل کے کاموں کا معائنہ کرنے کے لئے فاروق احمد کو سپروائزنگ آفیسر اور ویشال ویشو کرما کو بطور وزٹنگ آفیسر مقرر کیا۔ وہیں فاروق احمد نے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے زمینی سطح پر کاموں کے جائزے لینے کے لئے معائنہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ہمیں ہر ہفتے رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اکنامکس اور شماریات کو پیش کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے میں میونسپلٹی کے مختلف کاموں کا معائنہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ بھی پیش کردی ہے۔