جنوبی کشمیر میں’ کارڈن اینڈ رسرچ آپریشن‘ میں شدت

0
0

ہف شر مال شوپیان سے3نوجوان گرفتار ،اسلحہ وگولی بارود ضبط :پولیس
کے این ایس
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر میں فوج وفورسز نے جنگجو مخالف کارروائیوں کے تحت ’کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ‘ میں تیزی لائی گئی ہے ،جس دوران جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے تلاشی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔اس دوران ہف شر مال شوپیان میں 3نوجوان کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ وگولی بارود ضبط کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری تلاشی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست گرفتار کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی رات قریب دس بجے سے رامنگری علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق رامنگری شوپیان علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 62آرآر، سی آر پی ایف کی 14بٹالین اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہف شر مال شوپیان میں تلاشی کارروائی کے دوران3 مشکوک نوجوانوں شاہد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ، ظہور احمد پڈر اور بلال احمد تیلی سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق اور ان کے قبضے سے ایک پستول، ایک اے کے47اور ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا۔پولیس نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں بھی جمعہ کو19آر آر ،ایس او جی،164بٹالین سی آر پی ایف نے ایک آپریشن عمل میں لایا۔ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے علاقے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ۔اسی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں فوج نے جمعرات کی شب دیر گئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کی۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے متعدد اضلاع پلوامہ ،شوپیان اور کولگام کے کئی علاقوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے ۔یہاں تلاشی کارروائیاں جنگجو مخالف آپریشنز کا حصہ ہے ۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے )کی عدالت نے معطل افسر دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی عدالتی تحویل میں15دن تک توسیع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں خطے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج ،سباش سی گپتا نے دیویندر سنگھ معاملے کے تمام ملزمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15دن تک نوسیع کر دی۔دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر نوید بابو کے ساتھ 11جنوری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھا انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دیویندر سنگھ کو سب جیل ہیرا نگر سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو کوٹ بھلوال جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج سباش سی گپتا نے کہا کہ’دیویندر سنگھ معاملے میں پیش کیے گئے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے این آئی اے کے سی آئی او کی جانب سے پیش کی جانے والی پیشیاں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مرحلے کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے ملزمین کو مزید عدالتی تحویل میں بھیجنا ضروری ہے‘۔اس سے قبل دیویندر سنگھ معاملے کی تحقیقات کے دوران ایجنسی نے شمالی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں متعددچھاپے ڈالے۔این آئی اے نے ترال میں واقع دیویندر سنگھ کی آبائی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جہاں ان کے والدین مقیم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ایجنسی نے دیویندر سنگھ کے بینک اکاونٹس سیز کر لیے اور سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کرسات لاکھ روپے برآمد کیے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا