لوگوں کو پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں

0
0

کشتواڑ میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا زور دار احتجاج۔ عوام پریشان
نمائندہ لازوال

کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے پی ایچ ای سب ڈویزن میں محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین نے زور دار احتجاج کیا اور احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ سرکار اور ریاستی انتظامیہ ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہے ہیں اور اتنا ہی نہیں بلکہ جموں کشمیر میں کولیشن سرکار کے دوران بھی ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ہم عارضی ملازمین کو بحال کرنے میں لگیہیں اور بہت جلد 61 ہزار عارضی ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا پر افسوس اس بات کا ہے کہ ہڑتال کے دوران ہم لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہمیں کوئی ہوچھتا تک نہیں ہے۔ پی ایچ ای یونین کے ضلع صدر الطاف حسین نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پورے جموں کشمیر میں ہے اور اس کے چلتے ضلع کشتواڑ میں بھی گذشتہ دس دن سے چل رہی ہے۔ مزید کہا کہ جب تک نہ ہماری مانگ پوری ہوگی تب تک ہم سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔ ان کے علاوہ یونین کے ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری راجیش شرما نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے اور عارضی ملازمین کو دن رات کام لیا جاتا ہے اور پورے جموں کشمیر میں عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال پر لوگوں کو پانی سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔ اس موقعہ پر ویکار دیو نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز سرکار تا ریاستی سرکار نے جموں کشمیر کے عارضی ملازمین کے سکولی طلبہ کو دو وقت کا کھانا اور ہمارے بچوں کی پڑھائی سے ہمیں اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔ ایک طرف مرکز سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ بیٹی بچائو اور بیٹی پڑھائو اور دوسرے طرف محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کے بیٹیوں کو دو وقت کا کھانا نصیب نہیں ہوتا۔ اس بار محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے خواتین نے بھی احتجاج میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ اس موقعہ پر احتجاج کر رہیعارضی ملازمین نے سرکارسے پر زور مانگ کی ہے کہ ہماری مانگ کو پورا کیا جائے ورنہ ہم لوگ سڑکوں پر زور دار احتجاج کریںگے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا