لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے کے بنک کے اہتمام سے بشنا ہ جموں میں ایک مالیاتی معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کو بینک کی جانب سے پیش کی جارہی خدمات اور ڈیجیٹل پروڈکٹس کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔کیمپ کا انعقاد بنک کے بزنس یونٹ بشناہ نے زونل آفس جموں(سنٹرل1)کے بزنس اکیوزشن ، ڈیجیٹل سٹریٹجی ٹیم اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا ۔اس موقعے پر بزنس اکیوزیشن اورمارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے لوگوں کو سماجی تحفظ سکیموں مثلاً پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(PMJJBY)،پردھان منتری سرکھشابیمہ یوجنا (PMSBY)اور اٹل پینشن یوجنا(APY)کے علاوہ دعوے(Claim) پیش کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے صارفین کو اپنے بچت کھاتوں کے ساتھ آدھار اور موبائل نمبرات منسلک کرنے کے فوائد بھی بتائے۔ٹیم کی جانب سے مختلف قرضہ پروڈکٹس کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی جن میں کسان کریڈٹ کارڑ،ٹریکٹر لون،پردھان منتری مدرا یوجنا،کار لون ،ایجوکیشن لون وغیرہ، جو نسبتاً کم شرح سود پر دستیاب ہیں نیزآسان ماہانہ قسط ادائیگی کی سہولیات شامل ہیں ۔ڈیجیٹل سٹریٹجی اینڈمارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکاء کو ڈیجیٹل بینکنگ اور بغیر نقد معیشت کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے سرکار کی نقد سے بغیر نقد معیشت اقدام کی تفصیل بتاتے ہوئے بینک کے پاس دستیاب نئی ٹیکنالوجی مثلا ڈیبٹ کارڑ،کریڈٹ کارڑ ،نیٹ بینکنگ،موبائل بینکنگ خدمات ،آئی ایم پی ایس ،بی ایچ آئی ایم ،یوپی آئی وغیرہ کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی۔ٹیم نے محفوظ آن لائن لین دین کیلئے ڈیجیٹل بینکنگ سے تعلق رکھنے والی جعلسازیوں کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔مختلف قرضہ سکیموں کی شرح سود اور بینک کے ڈیجیٹل پروڈکٹس کے حامل پمفلٹ شرکاء میں تقسیم کئے گئے ۔کیمپ میں موجودشرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بزنس یونٹ ہیڈ بشنا ہ شام داس شرما نے کیمپ کا اختتام شکریہ کی تحریک کے ذریعے کیا۔