زبیر احمد
کرناہ؍؍ کرناہ میں بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف کی جانب سے دور دراز اور سرحدی دیہات درنگلا ٹیٹوال میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں 118 بٹالین بی ایس ایف کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے تین سو سے زیادہ بیماروں جن میں مرد خوتین اور بچے شامل ہیں ‘کا علاج و معالجہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی ۔کمانڈنٹ آفیسر 118 بٹالین بی ایس ایف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طبی کیمپ منعقد کرنے کا مقصد دوردراز اور سرحدی دیہات جہاں اکثر طبی سہولیات کا فقدان رہتا ہے ‘کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے وہیں مقامی لوگوں نے بی ایس ایف کے اس اقدام کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے طبی کیمپوں کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔