بانڈی پورہ؍؍لیبر محکمہ نے ضلع بانڈی پور ہ کے رجسٹراڈ مزدوروں میں مختلف سکیموں کے تحت ایک پروگرام کے دوران 2.18کروڑ روپے تقسیم کئے ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ لیبر کمشنر بانڈی پورہ عاشق حسین بٹ نے مستحقین میں چیک تقسیم کئے۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے کی۔اُنہوں نے مزدور طبقے کی بہبودی کے لئے عملائی جارہی سکیموں کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مختلف معاملات کے فوری نمٹارے کو یقین بنائیںتاکہ کامگاروں تک وقت پر مختلف فوائد پہنچ سکیں۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے اِس موقعہ پر محکمہ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور متعلقہ اَفسروں پر زو ردیا کہ وہ مزدورطبقے کی بہبودی کی خاطر مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔