مقامی نوجوانوں میں جنگجوئیت کا رجحان ناکے برابر

0
0

ملی ٹنسی مخالف کارروائیاں کامیابی کیساتھ جاری ،2020میں10کامیاب آپریشنز کئے گئے
سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: دلباغ سنگھ

سرینگر ؍؍ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی مخالف کارروائیاں کامیابی کیساتھ جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد مقامی نوجوانوں میں جنگجوئیت کے رجحان میں صفر کے برابر کمی آئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں بخوبی واقف ہے کہ پابندی کے باوجود کون کون ’وی پی این ‘ کیساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے ،تاہم پولیس کی نوجوان نسل یہی اپیل ہے کہ وہ اپنے مستقبل تابناک بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرے ۔ڈی جی پی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی حرکتیں جاری ہیں ،جن کا فوج بھر پور اور معقول جواب دے رہی ہے جبکہ قیام امن کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہو کر ذمہ داری کیساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی ہیں ۔پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس ،فوج وفورسز کی جانب سے جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی مخالف کارروائیاں کامیابی کیساتھ جاری ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ترال میں بدھ کی صبح ایک کامیاب آپریشن عمل میں لایا گیا ،جس میں 3حزب المجاہدین جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے جہانگیر عرف عمر مختار ،راجہ مقبول اور شہبازنامی ملی ٹینٹ مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ان کا کہناتھا کہ دو کا تعلق پلوامہ جبکہ ایک کا تعلق بجبہاڑہ سے ہے ۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ گروپ جنوبی کشمیر میں دفعہ370کی تنسیخ کے بعد لوگوں کو ڈرانے ،آتشزدگی اور فوج وفورسز پر حملے کرنے میں ملوث تھے ۔ان کا کہناتھا کہ اسی گروپ نے ترال کی مسجد شریف میں بھی آتشزدگی کی واردات انجام دی ۔ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملی ٹنسی مخالف کارروائیاں کے دوران10کامیاب آپریشن عمل میں لائے گئے ،جن میں دو جموں میں اور8کشمیر میں عمل میں لائے گئے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کامیاب آپریشنز میں کشمیر میں19اور جموں میں4ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملی ٹینٹوں کے سہولیت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں بھی لائی گئیں ،جس دوران پرتاپ پارک گرینیڈ دھماکے میں ملوث 3ملوثین ،اس کے علاوہ اور گروپ اور جیش محمد کے5سہولیت کاروں پر گرینیڈ برداروں کو گرفتار کیا گیا ،جو شہر میں امن وامان کی سہولیات خراب کر نے کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ڈی جی پی نے کہا کہ وادی کشمیر میں مقامی نوجوانوں میں جنگجوئیت کے رجحان میں نمایاں کمی آئی ،جس دوران8لڑکوں کو گمراہ ہونے سے بچا کر واپس اہلخانہ کو سوپ دیا گیا اور اس طرح اُنکی زندگیاں بچا لی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میںمقامی نوجوانوں میں جنگجوئیت کے رجحان میں نمایاں کمی آئی اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ مقامی نوجوانوں میں جنگجوئیت کا رجحان ناکے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالات کو مکمل طور معمول پر لانے کیلئے سیکیورٹی ایجنسیاں کام کررہی ہیں ،جبکہ لوگ بھی اپنی معمول کی سرگرمیاں پرامن طور انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کیلئے سیکیورٹی فورسز وایجنسیاں ذمہ داری کیساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی ہیں ۔جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حرکتیں سرحدوں پر جاری ہیں ،تاکہ جموں وکشمیر میں امن وامان بگھاڑ نے کیلئے زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیل دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو گرم رکھنے کیلئے پاکستان سرحدوں پر متواتر بنیادوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،تاہم فوج بھرپور اور معقول جواب دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں برفباری کے دوران سرحدوں کے قریب لانچنگ پیڈوں غیر فعال بنایا جاتا ہے ،تاہم بعض لانچنگ پیڈوں کو فعال رکھا جاتا ہے ،تاکہ در اندازی کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیل دیا جائے ۔انہوں نے کہا’در اندازی کی کوششیں جاری ہیں اور کچھ کامیاب بھی ہوئیں ،تاہم ان ملی ٹنٹوں کو مارا گیا ،جنہوں نے جموں وکشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسکی ایک مثال نگروٹہ جموں کاا نکائونٹر ہے ۔ڈی جی پی نے غیر ملکی سفارتکاروں کے دورہ کشمیر کو اچھا ٹرینڈ قرار دیا ۔ انٹر نیٹ اور وی پی این کے استعمال کیساتھ ساتھ ایف آئی درج کرنے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ،وجے کمار مشترکہ طور پر بتایا کہ 14جنوری2020کو جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے ایک آرڈر جاری کیا جسکے تحت سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ،تاہم وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اُکسانے ،افواہیں پھیلانے اور ملی ٹنسی کی سوچ کو فروغ دینے کیلئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا گیا ،اس لئے پولیس نے ایف آئی آر درج کی ۔ان کا کہناتھا کہ پولیس کی پہلی ترجیح افواہ بازوں اور لوگوں کو اُکسانے والوں کی نکیل کسنا ہے جبکہ جو کوئی بھی سوشل میڈیا غلط استعمال کرے گا ،اُسکے خلاف کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو معلوم ہے کہ صحافی بھی وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اور جس کسی نے بھی غیر پیشہ ورانہ طریقے سے اس کا استعمال کیا ،تو اُنکے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان نسل اپنے مستقبل کو تابناک اور محفوظ بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کرے اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے سے گریز کرے ۔ان کا کہناتھا ’استعمال اور غلط استعمال‘ میں کافی فرق ہے اور جو کوئی بھی سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرے گا ،اُسکے لئے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا چنگل میں پھنسنے سے قبل نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز کریں ۔اہم رابطہ سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی نگرانی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے جبکہ پولیس کو ہر سطح پر مزید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا