راجوری قصبہ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں لوٹ کا سلسلہ شروع

0
0

ہر سال داخلہ فیس کے نام والدین سے موٹی رقم وصول کی جاتی ہے اور محکمہ تعلیم بے بس اور ضلع انتظامیہ خاموش
عمرارشدملک

راجوری: تعلیم کے نام پر کاروبار کا سلسلہ راجوری میں عروج پر طلباء سے ہر سال موٹی رقم وصول کی جارہی ہے لیکن کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارے نے طلباء کو بہترین تعلیم دینے کے لئے بہتر رول ادا نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق راجوری قصبہ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے نام کاروبار چلایا جارہا ہے جس میں آمیر اور غریب دونوں ہی پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے سال کا تعلیمی سیشن شروع ہونے والا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پرائیویٹ اسکولوں میں سالانہ داخلہ فیس وصول کی جائے گی اور ساتھ میں ماہانہ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے غریب طلباء کو مختلف قسم کی مشکلات سے دو چار ہونا پڑے گا لیکن محکمہ تعلیم کی طرف سے بھی ان تعلیمی اداروں پر کوئی چیک نہیں ہے جس وجہ سے ہر سال طلباء سے سالانہ داخلہ فیس کے نام پر بڑی رقم وصول کی جاتی ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں کی فیس میں اضافہ اور دیگر لوٹ کھسوٹ میں میں محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ دونوں برابر کے شریک ہیں کیونکہ پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی عروج پر ہے اور غریب گھرانوں کے بچوں کو اس سے کافی تکلیف پہنچ رہی ہے۔ تعلیم کو حاصل کرنے کے ارادے سے طلباء اچھے اسکولوں میں داخلہ لیتے ہیں لیکن پھر ہر سال سالانہ چارجزوصول کئے جاتے ہیں جبکہ غریب طلباء کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ اس بار پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کو سخت ہدایت جاری کی جائے تاکہ سالانہ داخلہ فیس وصول نہ کی جائے اور ماہانہ فیس میں بھی طلباء کو راحت دی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا