منصوبوں میں بھاری پیمانے پر خورد برد کیے جانے کا انکشاف:شہنواز آہنگر
عاشق دیو
کشتواڑ؍؍وادی چناب کے ضلع کشتواڑ کے کء بلاکوں میں تعمیراتی کاموں میں بھاری پیمانے پرخورد بر کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے راشٹریہ کرانتی کاری ٹریڈارس یونین جموں وکشمیر کے جنرل سیکریٹری شہنواز آہنگر نے نمایندے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کشتواڑ میں محکمہ دھی سدھار بلاک مغل میدان اور بلاک درابشالہ میں سال دوہزار چودہ سے لیکر سال دوہزار انییس تک تمام تر تعمیراتی منصوبوں کو زمینی سطح پر عملانے کے بجائے فرضی اسناد بناکر سرکاری خزانے کو چونا لگایا گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ دھی سدھار بلاک مغل میدان اور بلاک درابشالہ کے علاوہ کئی ضلعی سطح کے آفیسران اور ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ متذکرہ بلاکوں میں سال 2014سے لیکر سال 2019تک زمینی سطح پر کوئی کام تعمیر نہیں کیا گیا ہے جبکہ محکمہ دھی سدھار بلاک مغل میدان اور بلاک درابشالہ میں تعینات ملازمین بشمول بلاک آفیسران ودیگر ملازمین نے تعمیراتی منصوبوں کو زمینی حقائق میں عملانے کے بجائے چند ضلعی ملازمین کے اشتراق سے فرضی تعمیراتی کاموں کے نام پر بھاری رقومات سرکاری خزانے سے نکال کر ہڈپ کر لیے ہیں جس کیلئے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بلاکوں محکمہ دھی سدھار کے آفیسران اور ملازمین نے اپنے عہدے کا نازیبا استعمال کر کے بنا کسی خوف کے سرکاری خزانے کو چھ سال کے دو ران فرضی تعمیر اتی کاموں کے نام پر کروڈوں روپے کا چونا لگایا ہے جبکہ مذکورہ بلاکوں میں کسی بھی سکیم کے تحت زمینی سطح پر کسی بھی قسم کا کام تعمیر نہیں ہوا ہے بلکہ سرکاری خزانے کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی گئی ہے ۔انہوں مزید بتایا کہ چھ برسوں کے دوران اگر چہ انہوں نے کئی آفیسران سے اس مسئلے پر توجہ دینے کی گزارش کی تھی تاہم کسی نے بھی اس معاملے پر توجہ نہیں دی اس دوران انہوں نے بتایا کہ اب وہ تحقیقاتی بیویوسے گزارش کرتے ہیں کہ بلاک مغل میدان اور بلاک درابشالہ میں محکمہ دیہی ترقی کی تعمیراتی منصوبوں کا باریک بینی سے جایزہ لیا جائے اور سرکاری خزانے کو لوٹے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی انجام دیکر سرکاری خزانے کو چوری ہونے سے بچایا جائے۔