ویلنگٹن؍؍تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ کو ہندستان کے خلاف 21 فروری سے یہاں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔بولٹ چوٹ کی وجہ سے ہندستان کے خلاف ٹی -20 اور ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے ۔ان کا آخری میچ میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ تھا۔ٹیم میں اسپنر اعجاز پٹیل کو بھی جگہ ملی ہے ۔31 سالہ لیفٹ آرم اسپنر پٹیل نے اپنے سات ٹیسٹ میچوں میں آخری میچ گزشتہ سال اگست میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔تیز گیند باز کائل جمی سن کو ہندستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچوں میں اچھی کارکردگی کا انعام ملا اور انہیں ویلنگٹن میں اپنا ٹیسٹ ڈیبو کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔جیمی سن نے ہندستان کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبو کیا تھا۔آل راؤنڈر ڈیرل مشیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔انہوں نے اپنا واحد ٹیسٹ نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ھیملٹن میں کھیلا تھا۔ٹیسٹ سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اس طرح ہے :کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلڈیل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈھوم، کائل جیمی سن، ٹام لاتھم، ڈیرل مشیل، ھینري نکولس ، اعجاز پٹیل، ٹم ساؤدی، راس ٹیلر، نیل واگنر ، بي جے واٹلنگ۔