ڈوڈہ میں محکمہ باغبانی یامحکمہ بھاگ بانی؟

0
0

پنچایتوں میں بیداری کیمپ نہیں،کوئی سرگرمی نہیں،محکمہ گمشدہ کیوں؟:عوام
نمائندہ لازوال

ڈوڈہ ؍؍محکمہ باغبانی کواہلیانِ ڈوڈہ محکمہ ’بھاگ بانی ‘کہنے پرمجبورہیں کیونکہ انہیں وہ بھاگا ہواوہاں سے غائب ہوامحکمہ معلوم ہوتاہے،جس کی وجہ ہے ڈوڈہ کی مختلف پنچایتوں میں بیداری کیمپ منعقدکرائیے جانے میں محکمہ ک غفلت ۔ اسی سلسلے میں منوہرلال، دلدارسنگھ منظوراحمد نے نمایندہ کو کہاکہ محکمہ باغبانی کی طرف سے ضلع ڈوڈہ میں کوئی بھی جانکاری کیمپ نہیں کرایاجاتاہے اور محکمہ ہارٹیکلچر کی طرف سے کوئی بھی سہولیات دستیاب نہیں کرائی جارہی ہے۔ جس کے لیے لوگ کافی پریشان ہیں۔لوگوں نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کوچاہیے کہ وہ پنچایت سطح پر بیداری کیمپ کرائیے جس سے کہ لوگوں کو محکمہ کی جانب چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں جانکاری مہیاہوسکے۔ لوگوں نے محکمہ سے اْمیدظاہرکی ہے کہ محکمہ ہارٹیکلچر کی طرف سے آنے والے وقت میں محکمہ لوگوں تک بھت ہی اچھی سہولیات دستیاب کرایے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا