بے روزگار نوجوانوں کو ترجی بنیادوں پر پاور پراجیکٹ

0
0

میں روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں : اعجاز نائیک
لازوال ڈیسک

کشتواڑ ؍؍ نیشنل عوامی یونائیٹڈ پارٹی کے ریاستی نائب صدر اعجاز نائیک نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بیروزگار نوجوانوں کو پاور پراجیکٹس میں روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو قابو میں کیا جا سکے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بیروزگار نوجوان یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ جموں وکشمیر یوٹی بننے کے باد نوجوان نوکری حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس خوب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوان نسل پاور پراجیکٹس میں نوکری حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مزید ڈویلپمنٹ فنڈ فراہم کی جائے تاکہ تعمیر و ترقی کے باب کو پھر سے شروع کیا جائے،اس وقت بڑتی ہوہی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں ہماری پارٹی اقتدار میں آئی تو ریاست کے اندر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، اپنے بیان میں نایک نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سی فران ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور امن، ترقی، روزگار اور خوشحالی ہے اور اگر پارٹی اختدار میں آئی تو تمام وعدوں کو یقینی طور پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا