سری نگر؍؍ امرسنگھ کالج میں منعقدہ کئے گئے ایک ماہ کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی سر ٹیفکیٹ کورس کی اِختتام پذیر آج کالج کے تاثیر ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس موقعہ پر کورس کے شرکأ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر بشیر احمد نے کیا جبکہ اس موقعہ پر فیکلٹی ممبران اور کالج کا عملہ بھی موجود تھا۔اِس کورس کا اہتمام کالج کے کمپیوٹرسائنسز شعبے نے کیا تھا۔ اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے کورس کے انعقاد پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے یہ کورس مکمل کرنے والے متعلقین سے تلقین کی کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کافی اہم ہے۔اُنہوں نے مصنوعی انٹلی جنس کی عمل آوری میں بھی ٹیکنالوجی کے رول پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر کالج ٹیچرس ایسو سی ایشن کشمیر کے صدر پروفیسر طارق عشائی نے ایک ماہ کا کورس مکمل کر کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں جدید تربیت حاصل کرنے پر متعلقین کو مبارک باد دی۔اس سے قبل کورس کاڈی نیٹر سید مطہر عاقب نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کورس کے انعقاد کی اہمیت بیان کی۔