سیکرٹری خوراک و امور صارفین نے شو راتری کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

سری نگر؍؍سیکرٹری خوراک ، امور صارفین و عوامی تقسیم کاری پانڈو رانگ کنڈبارو پولے نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران مہاشوراتری کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان، جوائنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے علاوہ دیگر ملازمین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شوراتری کے موقعہ پر مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ و اشیائے خوردو نوش کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری موصوف نے کشمیر ی پنڈتوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے سری نگر ضلع انتظامیہ کو شو راتری کے لئے انتظامات مکمل کرنے اور ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سیکرٹری نے بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے اور معیاری اخروٹ ، سبزیوں کے علاوہ مچھلی کی وافر مقدار کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کو کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا