گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندر بل شفقت اقبال کی صدارت میں آج منعقدہ بی ڈی سی چیئرپرسنز کی میٹنگ میں بی ڈی سی چیئرپرسنز کے رول اور مختلف سکیموں کی عمل آوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سی پی او،ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسراورتمام بی ڈی سی چیئر پرسنز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بی ڈی سی چیئرپرسنز نے ترقیاتی کمشنر کو اُن کے متعلقہ علاقوں میں درپیش مختلف معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی سی چیئرپرسنز پر زوردیا کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اورتمام ترقیاتی کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔