مرکزی جواینٹ سیکرٹری نے جموں کشمیر میں لینڈ ریکارڈ ڈیجٹائیزیشن پر جاری پیش رفت کا جائیزہ لیا

0
0

جموں؍؍مرکزی جوائینٹ سیکریٹری لینڈ ریکارڈس ، ڈیپارٹمنٹ آف لینڈ ریونیو رورل ڈیولپمنٹ حکم سنگھ مینا نے آج ایک میٹگ کے دوران جموں کشمیر میں لینڈ ریکارڈ ڈیجٹائیزیشن پر جاری عمل آوری کا جائیز ہ لیا ۔ یہ پروگرام ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈریئزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کے تحت چلایا جا رہا ہے ۔ فائنانشل کمشنر( ریونیو )ٖڈاکٹر پون کوتوال ، کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس شاہنواز بخاری ، ایڈیشنل کمشنر جموں منیشا سرین ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ( سنٹرل ) نذیر احمد بابا ، ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جموں ڈاکٹر مشتاق احمد کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ جوائینٹ سیکرٹری نے ریونیو محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ڈیجٹائیزیشن کا عمل مقررہ معیاد کے اندر پورا کریں انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کو باقاعدہ تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی تا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ واقف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے دستیاب افرادی قوت کی کیپسٹی بلڈنگ میں مدد ملے گی ۔ فائنانشل کمشنر نے اس موقعہ پر مرکزی جوائینٹ سیکرٹری کو بتایا کہ ڈیجٹائیزیشن کے عمل کی مختلف سطحوں پر نگرانی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو غلطیوں سے پاک بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اب تک جموں کشمیر میں ریونیو اسناد کی ڈیجٹائیزیشن 94.92 فیصد مکمل کی گئی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا