حکومت جامعہ تشدد کے قصورواروں پر کارروائی کرے :پرینکا

0
0

نئی دہلی؍؍کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور مسٹر شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھ طالب علم کو نہیں پیٹا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا،‘‘دیکھئے کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھادھند پیٹ رہی ہے ۔ایک لڑکا کتاب دکھارہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائے جارہا ہے ۔وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیا جاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائے گی۔’’اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹویٹ کرکے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔پارٹی نے کہا،‘‘دہلی پولیس کا بھیانک چہرہ بے نقاب !وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بے قصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چار کی سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے ۔عدالت سے نوٹس لے کر کارروائی کی اپیل۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا