سماجی کارکن سے کامیاب سیاست داں بنے کیجریوال

0
0

نئی دہلی؍؍احتجاجی مظاہروں اور تحریکوں کے ذریعہ لوگوں کے فعال شخصیت کی پہچان بنانے والے عام آدمی پارٹی (آپ)کے کنوینر اروند کیجریوال نے سال 2012 کے نومبر ماہ سے اپنی سیاسی اننگ کی شروعات کی تھی اور پھر سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اتوار کو تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔مسٹر کیجریوال انڈین ریوینیوسروس کی نوکری چھوڑکر سماجی کارکن بنے اور سرکاری کام کاج میں شفافیت لانے کے لئے کافی محنت کی۔‘رائٹ ٹو انفورمیشن -حقوق اطلاعات ’ قانون بنانے کے لئے انہوں نے سخت محنت کی۔حکومت کو عوام کے حقوق کے لئے جواب دہ بنانے کے لئے بہت کوشاں رہے ۔ان کی کوششوں اور جدوجہد کے لئے انہیں سال 2006میں میگسیسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔مسٹر کیجریوال نے سال 2011 میں بدعنوانی کے خلاف چھیڑے گئے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس تحریک کا ایک اہم چہرہ بن کر ابھرے ۔انہوں نے رام لیلا میدان اور جنترمنتر پر انا ہزارے کے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جیسے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔دو اکتوبر 2012 کو انہوں نے اپنی ایک سیاسی پارٹی بنائی جس کا نام عام آدمی پارٹی رکھا۔16اگست 1968کو ہریانہ کے سیونی ضلع میں پیدا ہوئے مسٹر کیجریوال نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آٖف ٹیکنولوجی کھڑگپور سے میکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔کچھ دنوں تک انجینئر کے طورپر کام کرنے کے بعد انہوں نے استعفی دے کر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس)کی تیاری شروع کردی اور وہ انڈین ریوینیو سروس کے لئے منتخب ہوگئے ۔وہ انکم ٹیکس محکمے میں جوائنٹ کمشنر کے عہدے تک پہنچے ۔اس کے بعد وہ نوکری سے استعفی دے کر سماجی کام میں جٹ گئے ۔مسٹرکیجریوال نے اتوار کو تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے کے ساتھ ہی سابق وزیراعلی آنجہانی شیلا دکشت کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔وہ 2013 میں پہلی بار وزیراعلی بنے تھے ،تب انہوں نے کانگریس کی مدد سے حکومت بنائی تھی لیکن لوک پال کے مسئلے پر اختلاف ہونے کے بعد 49دنوں میں ہی استعفی دے دیا تھا۔اس کے بعد 2015میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں آپ نے 70میں 67سیٹیں جیت کر ریکارڈ بنا دیا۔اس بار پھر 70 میں سے 62 سیٹیں جیت کر آپ دہلی کے اقتدار پر پھر سے قابض ہوئی۔مسٹر کیجریوال کے ساتھ مسٹر منیش سیسودیا،ستیندر جین،گوپال رائے ،کیلاش گہلوت،عمران حسین اورراجیندر پال گوتم نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا