تین افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ 6 نے ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑدیا
یواین این
آکرہ؍؍گھانا کے شہر مونکرا میں ٹریفک حادثے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور 51 شدید زخمی ہو گئے، جن میں متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ تدفین کے لئے سامان لے جانے والا ٹرک الٹنے سے اس وقت جب ڈرائیور سڑک کنارے ٹرک کھڑا کرکے اس کی فنی خرابی ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس نے کہا کہ تین افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ 6 نے ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔