غیر قانونی کان کنی :پابندی کاغذوں تک محدود

0
0

غیرقانونی کان کنی ویسے کسی علاقے تک محدود نہیں،یہ مافیہ متعلقہ حکام کے آشیروادسے ہرجگہ سرگرم ہے،ضلع مجسٹریٹ سے سپریم کورٹ تک کے احکامات کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے قدرتی دھاتوں کی لوٹ کھسوٹ سے کچھ لوگ اپنی تجوریاں بھررہے ہیں،غیر قانونی کان کنی پر مکمل پابندی کے باوجود مختلف اضلاع میں صورتحال تباہ کن ہے لیکن ضلع جموں، ضلع کٹھوعہ، ضلع راجوری میں ریت، بجری، پتھروں کی غیر قانونی کان کنی کا کام متعلقہ ارضیات اور کان کنی محکمہ کی ناک نیچے جاری ہے۔ کان کنی مافیا سرگرم ہے اور انتظامیہ اس پر مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، غیر قانونی کان کنی میں حکومت کے اعلیٰ آفیسران بھی شامل ہیں کیونکہ سینکڑوں بار غیر قانونی کان کنی پر خبریں کی گئی لیکن آج تک کسی ایک کے خلاف بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی،ضلع جموں کے نگروٹہ، پنجگرائیں، بلینی نالہ میں لوٹ کھسوٹ دھڑلے سے جاری ہے،روک ٹوک پرمافیہ دعوے کرتاہے کہ وہ اُوپر تک پیسہ دیتے ہیں،انہیں کوئی روک نہیں سکتا، یہی صورتحال ضلع راجوری کی ہے،ضلع کے مختلف علاقوں میں اس وقت بڑے پیمانے پر ندی نالوں میں پتھروں کی کھدائی چل رہی ہے جو کہ کرشر پلانٹ میں ریت اور بجری میں کام آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھیکیداروں نے بھی ندی نالوں میں کھدائی شروع کی ہوئی ہے اور پیسے بچانے کے لئے اسطرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ پونچھ سے جموں تک راستے میں کم از کم 50 جگہ پر کریشر پلانٹ لگے ہوئے ہیں اور وہیں ندی نالوں میں مشینری کان کنی بھی کرتی نظر آتی ہے لیکن اس پر کوئی بھی بات نہیں کررہا ہے کیونکہ اس میں اعلیٰ سطح کے آفیسران شامل ہیں جبکہ قدرتی ماحولیات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا جارہا ہے اور غیر قانونی کان کنی کی وجہ سے درجنوں لوگ ندی نالوں میں ڈوب کر غرقاب ہوئے ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی بات کریں تو وہ خاموش ہے یا پھر ان کے پاس عملے کی کمی ہے ۔یہ کہنا مشکل ہوگا لیکن ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کان کنی جاری ہے اور خاص طور پر ٹھیکیدار طبقہ پتھر ندی نالوں سے اٹھا رہے ہیں جس پر کوئی نگرانی نہیں ہے اور اس کے علاوہ کریشر پلانٹ والے بھی ریت بجری تیار کرنے کے لئے ندی نالوں سے پتھر اْٹھاتے ہیں۔ ضلع پونچھ ہو یا راجوری دونوں ہی کان کنی مافیا لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور قدرتی ماحولیات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔متعلقہ ضلع مجسٹریٹ سنجیدگی اختیارکرکے اپنی دیانت کاثبوت دیں کیونکہ بقول کان کنی مافیہ وہ اُوپرتک چڑھاوا(نقدی)چڑھاتے ہیں!

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا