نئی دہلی۔ شاہین باغ میں احتجاجیوں کے ذریعہ تقریبا دو مہینے سے بند سڑک کھلوانے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی۔ پچھلی تاریخ پر عدالت عظمیٰ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس بھیجا تھا۔ آج وہ اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، شاہین باغ
پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کسی عوامی جگہ پر غیر معینہ مدت تک احتجاج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ، سڑک خالی کروانے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ معاملہ کی اگلی سماعت کے لئے 17 فروری کا دن طئے کیا گیا تھا۔
بتا دیں کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کے خلاف پچھلے دو ماہ سے زائد مدت سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ اس کی وجہ سے روڈ 13اے بند ہے۔ یہ روڈ دہلی اور نوئیڈا کو جوڑتی ہے۔ سڑک بند ہونے کی وجہ سے نوئیڈا اور دہلی کے درمیان متبادل روڈ پر سفر کرنے والوں کو بھاری ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔