سوپور کے جنگلات کا بے دریغ صفایا

0
0

سینکڑوں سرسبز درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری
جے کے این ایس
سرینگر؍؍سوپورکے مضافاتی علاقوں کے نزدیک واقع جنگلوں کابے دریغ اندازمیں صفایاکیاجارہاہے ،لیکن محکمہ جنگلات کے فیلڈملازمین ان جنگلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام نظرآرہے ہیں ۔جے کے این ایس کورام پور،راجپور،مقام بوٹینگو،منڈجی ،شیوہ اوردیگرکچھ دیہات کے لوگوں نے بتایاکہ نزدیکی جنگلوں میںاسمگلروں کی سرگرمیاں بے لگام انداز میں جاری ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ کنڈی فاریسٹ رینج سوپورکے تحت آنے والے کمپارٹمنٹ نمبر26، 27،28،29،30،31،32،33،37اور38میں گزشتہ اڑھائی مہینوں سے جنگل اسمگلربغیرکسی روک ٹوک کے سرسبزوشاداب درختوں کوکاٹ کرجنگل کے اندرہی ان کی چرائی بھی کررہے ہیں ۔اورپھرشہتیربناکراس عمارتی لکڑی کونچلے علاقوں یانزدیکی دیہات میں پہنچایاجاتاہے ،جہاں سے عمارتی لکڑی کوگاڑیوں اورگھوڑوں پرلادکرمختلف علاقوں تک پہنچاکرفروخت کیاجاتاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناتھاکہ محکمہ جنگلات کے افسراورفیلڈملازمیںجنگل اسمگلروں کی سرگرمیوں پرروک لگانے میں ناکام نظرآتے ہیں ۔انہوں نے شبہ ظاہرکیاکہ اسمگلروں اورجنگلات ملازمین کے درمیان سازبازاورملی بھگت کی وجہ سے ہی جنگلوں کاصفایاہورہاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا