عام آ دمی پارٹی کی دہلی میں بھاری اکثریت سے جیت پر خطہ چناب میں جشن کا ماحول برقرار

0
0

جموں کشمیر کی عوام کو دہلی کے لوگوں کی طرح فرقہ پرستی کو چھوڑ کر ترقی کو ووٹ دینا چاہیے:مہراج ملک
اکرم ملک

بھلیسہ ؍؍ عام آدمی پارٹی کی دہلی میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرنے پر پچھلے کئی دنوں سے خطہ چناب میں جشن کا ماحول بنا ہوا ہے اور عآپ ورکرز کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی جشنِ ریلی میں شرکت کر کے عاپ کو مبارکباد پیش کیا۔اس دوران ضلع ڈوڈہ کے صدر مقام پر عاپ پارٹی سینئر لیڈر و عآپ چناب ویلی انچارج مہراج دین ملک نے پارٹی جشن پروگرام میں حصہ لیا اور دہلی کی عوام کو مبارکباد پیش کیا۔اس موقع پر عآپ سنئیر لیڈر مہراج دین ملک نے بولتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں جو دہلی میں الیکشن ہوئے جس میں دہلی کی عوام نے عآپ پارٹی کو پہلی پسند کر کے جیت سے ہمکنار کیا اور اروند کیجریوال کو تیسری بار دہلی کا چیف منسٹر بننے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے نہ صرف عاپ پارٹی کو جیتایا بلکہ فرقہ پرست طاقتوں کو جڑ سے اکھیڑ دیا جس سے ثابت ہوا کہ غلط بیان بازی کے بجائے کام کو ووٹ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اج ہار دیکھتے ہی بی جے پی نے غلطیوں کا اعتراف کیا اور مانا کہ ووٹ صرف کام کو ملتے ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کے صدر مقام ڈوڈہ کے علاوہ بھلیسہ کے ملکپورہ میں بھی عوام نے عام آدمی پارٹی کی جیت پر خوب جشن منایا اور انے والے چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جیسے دہلی کی عوام نے فیصلہ لیا ویسے ہی جموں و کشمیر کے لوگ فیصلہ لیں گے اور انہیں جموں کشمیر انے کی دعوت بھی دے دی۔ انہوں نے آم ادمی پارٹی سنئیر لیڈر مہراج دین ملک اعجاز حسین ملک کو بھی مبارکباد پیش کیا جو ہمیشہ عاپ پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا