کانگریس میں ڈیموکریٹ ممبران کر سکتے ہیں ٹرمپ کے بجٹ کی مخالفت

0
0

واشنگٹن،   (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مالی سال 2021 کے لیے مجوزہ 4.8 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کو کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم پیز مسترد کر سکتے ہیں۔
امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین جان يرمتھ نے کہا’’امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مالی سال 2021 کے لئے مجوزہ 4.8 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کو کانگریس میں ڈیموکریٹک ممبران مسترد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ جانبدار ہی نہیں بلکہ غیر معقول اور تباہ کن بھی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’صدر کا یہ تباہ کن اور غیر معقول بجٹ بے فیض ہے اور کام کاج کرنے والے کنبوں اور محروم طبقہ کے امریکی عوام کے خلاف جاتا دکھائی دے رہا۔اس کے ساتھ ہی یہ بڑے کاروباری گھرانوں اور امیر کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو بڑھائے گا‘‘۔
مسٹر يرمتھ نے بدھ کو کہا’’مجھے امید ہے کہ کانگریس اپنے ملک کے مستقبل کیلئے صدر کے بھٹکے خیالات والے بجٹ کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہو گی‘‘۔
مسٹر يرمتھ نے کہا’’صدر نے کہا تھا کہ وہ امریکی عوام کے لئے صحت بہبود منصوبہ میں اصلاحات کریں گے، لیکن ایک بار پھر وہ اپنے کئے وعدوں سے مکر رہے ہیں اور انہوں نے امریکی عوام سے جھوٹ بولا‘‘۔
بجٹ کمیٹی نے امریکہ کے جوہری ہتھیاروں کی تجدید کاری پر 20 فیصد زیادہ خرچ کرنے کی تجویز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگلے دس برسوں میں تعلیم پر صرف 170 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
اسپوتنک،اظ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا