نہرو یوا کیندرا راجوری کا دو روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

0
0

وجاید چوہدری

راجوری؍؍ضلع راجوری کے ہائر سیکنڈری اسکول فتح پور میں نہرو یوا کیندرا راجوری نے بلاک سطح ٹورنامنٹ کروایا جو دو دن تک چلتا رہا جس میں بلاک راجوری کے مختلف گاؤں سے نوجوانوں نے شرکت اور اپنے ہنر کو منظر عام پر لایا لگ بگ ایک سو پچاس نوجوان لڑکے و لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول فتح پور عنایت چوہدری بطور مہمان خصوصی موجود رہے لیکچرر عبدالحمید بطور مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کا تمام اہتمام نیشنل یوتھ ولینٹر اخلاق حسین، اکشے کمار، راحل چندن اور شوکت علی وغیرہ نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے بعد نوجوانوں نے نہرو یوا کیندرا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنا عظیم ٹورنامنٹ کروایا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ ہوتے رہیں رہیں گے۔ آخر میں مہمان خصوصی عنایت چوہدری نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ سے نوجوان بہت کچھ سیکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے اندر حب الوطنی کا جزبہ ہیدا ہوتا ہے اور وہ لوگ نشہ جیسی وبا سے بھی دور رہتے ہیں چست اور تندرست رہتے ہیں ۔انہوں نے نہرو یوا کیندرا سے گزارش کی کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام یہاں منعقد کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو ایک راہ راست مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا