ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کا منڈی میں اچانک چھاپہ

0
0

سب ضلع ہسپتال منڈی کے ارائیول ضبط ،تحصیل کمپلیکس کو سواگھنٹہ رہاتالا،سخت کارروائی کاانتباہ
ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی میں پہلی بار تحصیل انتظامیہ اور ہلتھ انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو نے اج تحصیل کمپلیکس منڈی کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران وہاں پر غیر حاضر ملازمین اور آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جب دیکھاکہ یہاں دس بجکر دس منٹ پر بھی کوئی تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے علاوہ نہیں تھا تو تحصیل کمپلیکس کو تالالگوادیاگیا تھا جس کو قریب ساڑے گیارہ بجے کھولا گیا جہاں انہوں نے تمام ملازمین اور آفیسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا اندیہ دیا۔ اس کے علاوہ سب ضلع ہسپتال منڈی میں عملہ کے چند ایک کے علاوہ تمام کو غیر حاضر پاکر تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے ۔اس کے علاوہ دیگر ہیلتھ سنٹروں کا بھی اچانک معاینہ کیا گیا اور تمام غیر حاضر ملازمین اور آفیسران کاریکارڈ ضبط کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ذرایع سے بات کرتے ہوئے کہا ملی شکایات پر یہاں منڈی کا اچانک دورہ کیا ہے اورتمام ملازم اور آفیسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی آفیسران کو معطل کیا جائے گا جبکہ ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا