بڈگام میں برفباری سے متاثرہ میوہ باغات کے مالکان کو امداد

0
0

ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ میں جائزہ لیا
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بڈگام طارق حسین گنائی نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع بھر میں برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان سے متاثرہ باغ مالکان کوامداد کی فراہمی کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایس ڈی ایمز،سی پی او،اے سی ڈی،اے سی آراورتحصیلداروں کے علاوہ بی ڈی اوز اور دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ باغ مالکان کو منظور شدہ 28.61کروڑ روپے میں سے پہلی قسط کے طور پر 13کروڑ روپے ضلع کے 9تحصیلوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 6اور7نومبر کو ہوئی شدید برفباری سے متاثرہ باغ مالکان کو امداد فراہم کیا جائے گی۔انہوںنے کہا کہ آئندہ قسط کے تحت کسانوں میں 15.61کروڑ روپے عنقریب ہی تقسیم کئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا