جموں میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی ، دو زخمی

0
0

جموں، 12 فروری ( یواین آئی) جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بدھ کے روز ایک تین منزلہ عمارت میں شدید آگ لگ جانے کے بعد عمارت منہدم ہوگئی جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک افسر نے يو این آئی کو بتایا کہ آج علی الصبح تقریبا پانچ بجکر 15 منٹ پر تالاب تلو علاقے کے گول پُلی میں ایک لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی ۔ یہ آگ تیزی سے آس پاس رکھے ہوئی لکڑی میں پھیل گئی جس کی وجہ سے گودام کی تین منزلہ عمارت بھی منہدم ہو گئی ۔ عمارت کے گرنے سے فائر بریگیڈ کے دو اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور کچھ اہلکار اب بھی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ اب تک فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا جا چکا ہے ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا