شمولیات مجموعی ترقی کی حکمت عملی میں اہم جُز :جی سی مرمو

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے میں مالی شمولیاتی رابطہ کاری مہم کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں مالی شمالیاتی عوامی رابطہ کاری مہم کا آغاز کیاجس میں بینکنگ سہولیات سے محروم علاقوں تک بینکنگ سہولیات پہنچانا ، پی ایم جے ڈی وائی کے تحت روپے پے کارڈ والے بینک کھاتے کھولنا ، پی ایم ایس بی اور پی ایم جے جے بی وائی کے تحت اندراج ، مدھر ا یوجنا کا دائرہ وسیع کرنا ، ہاوسنگ لون کے ساتھ ساتھ دیگر قرضوں کی فراہمی ، سیلف ہیلپ گروپوں ، آر ایس ای ٹی آئی اور دیگر ہنرمندی مراکز کے ساتھ کریڈٹ لیکیج اور تمام مستحقین کو کے سی سی جاری کرنے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری مال ڈاکٹر پون کوتوال ، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، سی ایم ڈی جے کے بینک آر کے چبر ، ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی ، ریجنل آفس جموں تھامس میتھو کے علاوہ مختلف بینکوں اور مالی اداروں کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اپنے خطبے میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مالی شمالیات کو فروغ دینے کا مطلب ایسی کارروائی کرنا ہے جس سے لوگوں کو مالی سیکٹر میں دستیاب مختلف خدمات تک رسائی حاصل ہوسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگو ںکو اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے معقول نتائج سامنے آتے ہیں۔اس سے نہ صرف وسیع تر اقتصادی ایجنڈا کو تقویت حاصل ہوتی ہے بلکہ لوگوں کے ایک وسیع حلقے خاص طور سے کم آمدن والے گروپوں کو مالی خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور مجموعی طور پر اقتصادی نموں بھی فروغ پاتی ہے اور اقتصادی نابراری کو ختم کرنے کے ایجنڈے کو بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس عمل سے لوگوں تک سماجی سلامتی ، سبسڈی اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی انشورنس سکیموں تک بھی رسائی حاصل ہوتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لوگوں کی بااختیاری صرف سماجی اور سیاسی پہلوئوں تک ہی محدود نہیں کی جانی چاہیئے بلکہ اقتصادی منظر نامے میں بھی آگے بڑھنے کی بھی ضرورت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ مالی شمالیات کے تصور سے آگے بڑھنے کے پانچ اہم عوامل ہیں ان میں ہر ایک شہری کو مالی اعتبار سے بااختیار بنانا ، اقتصادیات کو رسمی شکل دینا ، قومی پیداواریت کو بڑھانا اور قومی وسائل کو کم سے کم استعمال میں لانا اور اس میں شفافیت برقرار رکھناشامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بڑے سماجی پہلوئوں کو آگے بڑھانے کے لئے تمام متعلقین کو اپنا اپنا کلیدی رول ادا کرنا چاہیئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وسائل کو کم سے کم طریقے پر بروئے کار لایا جانا چاہیئے تاکہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں اور مالی سرگرمیوں سے عام لوگ مستفید ہوسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیرمیں انشورنس سیکٹر کو مزید شمولیاتی اور فعال بنانے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی بھی وکالت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہاں انشورنس سیکٹر پورے ملک میں کم سے کم تر ہے اور اس کو وسعت دینے کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے کے اقتصادی و سماجی منظرنامے مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔اس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر چار سیلف ہیلپ گروپوں کی عزت افزائی کی جن میں دوکی فائنسنگ جموں وکشمیر بینک اور دو کی فائنانسنگ جے اینڈ کے گرامین بینک کرتا ہے ۔اُنہوں نے جموں سے تعلق رکھنے والے دس مستحقین میں مدھرا ، پی ایم اے وائی ، ایم ایس سی ، تعلیم اور ہاوسنگ فائنانس کے تحت سنکشن لیٹر تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے اُن اقدامات کا ذکر کیا جو یوٹی حکومت جموںوکشمیر اقتصادیات کو بڑھاوا دینے اور ترقیاتی اہداف حاصل کر نے کے لئے کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سمت میں بہت کام کیا جاچکا ہے تاہم ابھی لمباسفر طے کرنا باقی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے مالی شمولیات کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا وہ اس پروجیکٹ کے ساتھ ابتدا سے ہی منسلک ہے۔ اُنہوں نے اس اہم پروجیکٹ کے ساتھ وزیر اعظم کی وابستگی کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ حقیقت پورے ملک میں ایک برس کے اندر شرمندہ تعبیر ہوسکے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے بینک جوش و جذبے کے ساتھ کام کر کے قومی مقاصد کو حاصل کرنے میں اپنا بھرپور رول ادا کریں گے۔فائنانشل کمشنر فائنانس ارون کمار مہتا نے اس موقعہ پر کہا کہ وزیر اعظم کا نظریہ واضح ہے کہ ملک کے ہر ایک شہری کو رسمی نظام بنیکنکگ کے دائرے میں لایا جائے جس کی بدولت انہیں بااختیار بنانے اور انہیں اقتصادی سلامتی کا احساس دلانے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مالی شمالیات کا تصور یہ ہے کہ لوگوں کو مالی طور بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی آمدن میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔اس سے قبل اپنے ایک استقبالیہ خطبے میں سی ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ( کنوینئر جے کے یوٹی ایل بی سی) آر چبر نے کہا کہ مکمل مالی شمولیات ملک کی اقتصادیات میں دیر پا جامع ترقی کے اصول کو حقیت بنانے کے لئے انتہائی لازمی ہے ۔ تقریب کے آخر پر ڈپٹی جنرل منیجر سٹیٹ بینک آف انڈیا اجیتو پرشار نے شکریہ کی تحریک پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا