راجوری میں ہڑتال پہ بیٹھے پی ایچ ای ملازم نے دم توڑا

0
0

مظاہرین میں غم وغصے کی لہر،’کام چھوڑ ہڑتال‘پانچویں روزبھی رہی جاری
عمرارشدملک

راجوری؍؍جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ تو وہیں راجوری میں بھی پی ایچ ای کے عارضی ملازمین3 روز سے دن رات احتجاجی ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور اپنے مطالبات کو لیکر حکومت اور محکمہ انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ وہیں سوموار اور منگلور کی درمیانی شب 5 ملازم کی حالت خراب ہوگئی اور خاص طور پر ایک کی حالت تو تشویشناک ہوگئی تھی جس کو فوری ضلع ہسپتال راجوری چیک آپ کے لئے پہنچایا گیا جہاں تقریباً 2 گھنٹے علاج کے بعد ڈاکٹروں نے اس کو جموں جی ایم سی منتقل کیا اور جموں لے جاتے وقت راستے میں ہی اس ملازم کی موت ہوگئی۔ اس ملازم کی شناخت شبیر احمد ولد افروز دین ساکنہ کوٹ دھرہ راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔ شبیر احمد کی موت کی خبر سنتے ہی احتجاج پر بیٹھے ملازمین میں غم وغصہ پیدا ہوگیا جس کے بعد انہوں حکومت اور محکمہ کے اعلیٰ افسران کے خلاف سخت الفاظ میں نعرہ بازی شروع کردی اور نعش پہنچتے ہی ملازمین نے پی ایچ ای دفتر کے باہر مین سڑک کو بلاک کر کے احتجاجی نعرہ بازی شروع کردی اور اس دوران مرحوم کے لواحقین بھی پہنچ گے اور پھر چاروں طرف لواحقین کے رونے کی آوازیں سنائی دینے لگی۔ اس دوران سڑک کے دونوں طرف ٹریفک جام لگ گیا اور پولیس تھانہ راجوری کے ایس ایچ او سمیر جلانی نے موقع پر پہنچ کر ملازمین اور لواحقین سے بات چیت جس کے بعد ملازمین نے سڑک کھول دی۔ وہیں عارضی ملازمین نے لازوال نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے حق کے لرپْرامن احتجاج کر رہے ہیں اور تین دن سے تمام اضلاع میں یہ ہڑتال جاری ہے لیکن راجوری میں احتجاجی ہڑتال کے دوران ایگزیکٹو انجینئر یا سپریٹنڈنٹ انجینئر میں سے کسی نے بھی ہمارا حال جانے کی کوشش نہیں اور دن رات کی اس ہڑتال میں ہمارے پابچ ساتھی بیمار ہوگے اور کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے ہسپتال لے گے جہاں سے ڈاکٹروں نے جموں منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے ہمارا وہ ساتھ راستے میں ہی اس دنیا کو چھوڑ کر چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ نے اس موقع پر لواحقین کو 50 ہزار روپے کی مالی آمدد دی اور ساتھ میں 45 ماہ کی بقایا تنخواہ دینے کی منظوری بھی دے دی اس کے علاوہ مرحوم کی زوجہ کو بھی اسی طرز پر نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔ وہیں ملازمین نے بھی اپنے احتجاجی ہڑتال کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی تب کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا