رامبن بانہال میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی قابل ستائش

0
0

ملک شاکر

بانہال؍؍گذشتہ سالوں کے اندر بانہال میں نشے مخالف کاروائیوں میں رامبن پولیس نے بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بہت سارے منشیات کے اسمگلروں کو گرفتاری کر کے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے اور ان نشے مخالف کاروائیوں میں ملوث افراد کو جیل پہنچانے میں بانہال پولیس نے ایک اہم قرار نبھاتے ہوئے عوامی تعاون فراہم کیا ہے جس پر بانہال کی عوام نے سابقہ ایس ایس پی رامبن انیتا شرما اور ایس ایچ او بانہال، ایس ڈی پی او بانہال و دیگر پولیس آفیسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان نشے مخالف کاروائیوں میں جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے اسمگلروں کے علاوہ غیر ریاستی اسمگلروں کو گرفتاری کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جو نشے کا کاروبار انجام دے کر نوجوان نسل کو برباد کرنے کا کام کر رہے تھے اور نوجوان نسل میں پھیلی نشے کی لت سماج میں ایک بہت بڑا چیلنج دکھائی دیتا تھا۔پولیس نے جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ان دھرندہ صفت منشیات کے کاروباریوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ تاہم بانہال کی مقامی رضاکار تنظیموں اور عوامی تعاون اور پولیس کی طرف سے چلائی جا رہی منشیات مخالف کاروائیوں کی وجہ سے اس غیر قانونی کاروبار پر کافی حد تک روک لگی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ بانہال پولیس نے عوامی تعاون حاصل کیا ہے اور بانہال کی عوام پولیس کی جانب سے سے چلائی جا رہی نشے مخالف کارواییوں میں پولیس کے شانہ بہ شانہ دکھائی دے رہی ہے تاکہ نوجوان نسل میں پھیلی نشے کی لت کا خاتمہ ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا