بارہمولہ میں انتظامیہ کے بہبودی اقدامات

0
0

ریڈکراس فنڈنگ کے تحت مستفیدین میںمالی امداد تقسیم
ؒلازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو کی قیادت میں بہبودی اقدامات میںمثالی کامیابی حاصل کی ہے اوریکم اپریل2019ء سے 28جنوری2020ء تک ریڈکراس فنڈنگ کے تحت مستفیدین میں 17.27لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔مستحق لاوارث ،یتیموںا ورجسمانی طور خاص افراد میںمالی امداد کے طور پر یہ رقم فراہم کی گئی ہے۔امدادی رقم کی تقسیم کے بارے میں ترقیاتی کمشنر نے تفاصیل فراہم کیں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ مستفیدین میںمالی امداد کے علاوہ اونی کمبل،ٹینٹ اوردیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر نے ریڈکراس آفیسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹن کے دوران فنڈنگ کے نظام کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا