بڈگام میںجون2021ء تک جل جیون مشن کے تحت

0
0

ایک لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو پائپوں کے ذریعے پانی فراہم ہوگا
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے کہا ہے کہ ضلع میں جون2021ء تک جل جیون مشن کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو پائپوں کے ذریعے پینے کام محفوظ پانی فراہم ہوگا۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار آج آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں ضلع میں جل جیون مشن کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں دیگر آفیسران کے علاوہ اے ڈی سی،ایس ای ہائیڈرالک ،سی پی او،اے سی آر،ایس ڈی ایمز اور ایگزیکٹیو انجینئر صحت عامہ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پر زوردیا کہ وہ تمام واٹر سپلائی سکیموں کی فوری عمل آوری کو یقینی بنائیں تاکہ جون 2021ء تک ضلع کے باقی ماندہ گھروں کے لئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوںنے گھرانوں میں سے 30ہزار گھرانوں کو پہلے ہی پائپوں کے ذریعے پینے کاپانی فراہم کیا گیا ہے البتہ باقی ماندہ گھرانون کو جون2021ء تک پانی کے کنکشن دئے جائیں گے۔ترقیاتی کمشنر نے ولیج لیول واٹر اورسینیٹیشن کمیٹیوں کے ذریعے ایکشن پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا