لازوال ڈیسک
شوپیاں؍؍اپنے پہلے اقدام کے طور پر ضلع انتظامیہ شوپیاں نے آج ڈگری کالج شوپیان میں مقامی خواہش مند طلبائ و طالبات کے لئے IAS / KAS مفت کوچنگ مہیا کرنے کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کرایا۔ضلع انتظامیہ شوپیاں کی ایک اہم پہل کے چلتے آج گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان میں سیول سروسز کی کوچنگ کرقنے کی غرض سے ایک ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ منتخب طلبا کی مفت کوچنگ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کی نگرانی میں ضلع انتظامیہ نے آئی اے ایس / کے اے ایس کے خواہشمند امیدواروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی حمایت کے لئے یہ اقدام شروع کیا ہے۔ 400 سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ کے لئے درخواستیں دی تھی جن کا آج اسکرینگ ٹیسٹ لیا گیا۔ یہ ٹیسٹ مکمل طور پر نئے یو پی ایس سی اور جے کے پی ایس سی کے ابتدائی امتحان پیٹرن (CSAT) کی بنیاد پر لیا گیا۔ ٹیسٹ کا نتیجہ ڈسٹرکٹ این آئی سی شوپیان سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ ڈی سی آفس ،ڈگری کالج شوپیان کے نوٹس بورڈ پر آویزاں ہوگا۔ساتھ ہی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھی کلاسز کے آغاز کے بارے میں علیحدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ان امیدواروں کے لیے چھ مہینے تک IAS/KAS مفت کوچنگ کراء جائیگی جو خود ڈپٹی کمشنر شوپیان اور ضلع انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران لیں گے۔