آکلینڈ ، 08 فروری (یواین آئی) ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے ون ڈے میں 347 رنز کا بڑا اسکور بنانے کے باوجود ، ہار کا سامنا کرنا پڑا ، ہندوستان آج میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں برابری حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی ، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا مقصد ون ڈے میچوں کی تاریخ میں 350 ویں جیت حاصل کرنا اور سیریز پر قبضہ برقرار رکھنا رہےگا۔
ہندوستان نے اپنی آخری ون ڈے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں