انگلینڈ خواتین ٹیم کی ہندوستان پر دلچسپ جیت

0
0

میلبورن؍؍انیا شربسول (31 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور نتالی شیور (50) کی شاندار نصف سنچری سے انگلینڈ نے ہندوستان کو تین ممالک کے ٹی -20 خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز چار وکٹ سے شکست دے دی ۔ہندوستانی ٹیم نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 123 رن بنائے ۔ہندوستان کی طرف سے اسمرتی مندھانا نے 40 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رن، جیمما روڈرگس نے 20 گیندوں میں تین چوکوں سے 23 رن اور کپتان ھرمنپریت کور نے 23 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 14 رن بنائے ۔ انگلینڈ کی طرف سے انیا شربسول نے 31 رن پر تین وکٹ اور کیتھرین برنٹ نے 23 رن پر دو وکٹ لئے ۔انگلینڈ نے 18.5 اوور میں چھ وکٹ پر 124 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ شیور نے 38 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی طرف سے راجیشوري گایکواڈ نے 23 رن پر تین وکٹ لئے ۔ انگلینڈ کی انیا شربسول کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ہندوستان کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دو پوائنٹس لے کر ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ تین میچوں میں دوسری جیت اور چار پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر آ گیا ہے ۔ہندوستان کا اگلا مقابلہ ہفتہ کے روز آسٹریلیا سے ہونا ہے اور فائنل کی توقعات کے لئے ہندوستان کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ھوگا۔ آسٹریلیا کے دو میچوں میں سے دو پوائنٹس ہیں۔ اتوار کو آخری لیگ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا آمنا سامنا ہوگا۔ فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا