منڈی میں گھنٹوں لگنے والا جام ایک گھمبیر مسئلہ

0
0

مسافر اور عام رہگیر پریشان؛بائی پاس برسوں سے سیاست کے شکار
ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی بازار میں گھنٹوں لگنے والا سخت جام دن بدن گھمبیر مسئلہ بنتاجارہاہے لیکن اس جام کو کم کرنے کی غرض سے بنائی جارہے سڑک اور پل سیاست کا شکار ہوچکے ہیں ۔ پہلے چند سال قبل بائی پاس سڑک کا سنگ بنیاد رکھا وہ سنگ ہی رہادوسری بار پل کا سنگ بنیاد رکھاگیا وہ ادھورا لٹک رہاہے اور عام لوگ رہگیر مسافر اور دکاندار آئے روز گھنٹوں لگنے والے دونوں جانب سے آنے والی گاڑیوں کے جام سے سخت پریشانیوں سے دوچار ہورہے ہیں ۔اس حوالے سے کئی لوگوں نے ذرایع سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا ہمیشہ منڈی کا جام ایک معمول بن چکاہے۔ لیکن انتظامیہ بھی – بے بس نظر آرہی ہے کیوں کہ بائی پاس پل گزشتہ دوسالوں سے لٹکاہواہے اور کبھی بائی پاس سڑک کا سنگ بنیاد بے خالی ڈھونگ ہی ثابت ہواہے۔اختر حسین شرافت علی محمد رفیق وغیرہ نے کہا کہ اس وقت منڈی میں ایک طرف تو گاڑیوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتاجارہاہے۔ یہاں تک کہ پارکنگ کی بھی کوئی جگہ منڈی میں نہیں ہے اور لگنے والے جام نے لوگوں کی ناک میں دم کرکے رکھی ہے جس کو لیکر انہوں نے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ یاتو منڈی بائی پاس پل کو جلد تعمیر کیا جائے یا پھر منڈی اعظم آباد سڑک سے ٹریفک کو جانے کے لئے احکامات صادر کیا جائے تاکہ عوام اور عام رہگیروں کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہوناپڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا