شوپیاں میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے بنک گارڈ ازجان

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کپرن علاقے میں قائم جموں کشمیر بنک کی شاخ میں تعینات ایک بنک گارڈ کی بندوق سے اچانک گولی نکل جانے سے اس کا دوسرا ساتھی از جان ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو دوپہر کے وقت پیش آیا۔ذرائع کے مطابق شوپیاں کے کپرن علاقے میں قائم جموں کشمیر بنک کی شاخ میں ایک بنک گارڈ جمعہ کے روز اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ اس کی بندوق سے اچانک گولی نکل گئی جو اس کے دوسرے ساتھی ماجد احمد نائیکو کو لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ نائیکو کو تشویش ناک حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن نائیکو زخموں کی تاب نہ لانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ بیٹھے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا