پی ایچ ای ایمپلائیز یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے 7 اور 8 جنوری کو کام چھوڑ ہڑتال کا انتباء

0
0

پی ایچ ای ہیڈ کورٹر پر احتجاجی میٹنگ کا اہتمام
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی پی ایچ ای ہیڈ کوراٹر پر ایک روزہ احتجاجی میٹنگ کا اہتمام کیا گیاجس میں منڈی کے مختلف علاقوں سے پی ایچ ای ملازمین ڈلیویجر ملازمین اور لینڈ ڈونر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا – میٹنگ کی صدارت ضلع صدر فیض اکبر چوہان کررہے تھے۔ان کے علاوہ منڈی پی ایچ ای ایمپلایز ایسوسیشن کے تحصیل صدر پیر بہار الدین شبیر احمد چک مشتاق احمد خان وغیرہ نے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا- اس حوالے سے ضلع صدر فیض اکبر چوہان نے کہا کہ آئیندہ 7 اور 8 فروری کو پی ایچ ای ایمپلائیز یونائیٹڈ کی جانب سے کام اپنے جائیز مطالبات کو سرکار سے پوراکروانے کی خاطر کام چھوڑ ہڑتال کی جارہی ہے جس سے قبل ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس سالوان سے ہمارے ملازمین پریشانیاں جھیلتے آرہے ہیں لیکن کسی نے بھی ان کی آواز کو نہیں سنااور نہ ہی مطالبات کو پوراکیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس کو دیکھتے ہوے سات اور اٹھ فروری کو احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مطالبات کو منانے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس احتجاج میں شامل ہوکر کامیاب بنائیں ۔انہوں نے جموں کشمیر سرکار سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ احتجاج سے پہلے ہی ہمارے مطالبات کو پوراکرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی – انہوں نے بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اہمارے مطالبات کو پوراکرنے کے اقدام ُاٹھائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا