بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرکومینڈھرراس کیوں نہیں آتا؟

0
0

تعیناتی کے چندماہ بعدپھرتبادلہ،عوام دربدر،سابقہ سرپنچ آئے میدان میں
اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍ضلع پونچھ کہ سب سے بڑے بلاک مینڈھر میں اضافی چارج کہ ساتھ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی تعیناتی یہاں کی عوام کی بدقسمتی بن چکی ہے،بلاک مینڈھر میں مستقل BDO نہ ہونے سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلع و ریاستی انتظامیہ ان کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لے ذرہ برابر بھی سنجیدہ نہیں۔ ان باتوں کا اظہار مینڈھر میں سابقہ سرپنچوں و سابقہ پنچوں نے پریس کانفرنس کہ دوران کیا ‘ انہوں نے کہا کہ بلاک مینڈھر کا زیادہ علاقہ دور دراز پہاڑی علاقہ ہے جہاں عوام روزانہ بلاک کا روخ کرتی ہے لیکن بلاک میں بی ڈی او نہ ملنے پر مایوسی کیساتھ گھروں کو جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر سرفراز چوہدری نے بولتے ہوئے کہا کہ پچھلے 15 دنوں میں بلاک میں صرف ایک دن بی ڈی او کی حاضری یہاں کی غریب عوام کیلئے سب سے بڑی پریشانی ہے ۔منریگا مزدور سو دن کا روزگار تلاش کرنے کیلئے بی ڈی دفتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن بلاک مینڈھر سے بی ڈی رفوچکر ہے ۔اس سیشن میں صرف 50دن باقی ہیں لیکن بی ڈی او کا دفتر میں نہ ملنا، اتھارٹی و آن لائین اسٹیٹمنٹ پر گہری رکاوٹ ہے جو ترقیاتی منصوبوں کہ ساتھ ساتھ غریب کی روزی روٹی پر بھی اثرانداز ہو رہی ہے کیونکہ کہ سو دن کا روزگار تو اب دور کی بات !بچے پچاس دن بھی بی ڈی او کی غیر موجودگی کھا جاے گئی۔ پریس کانفرنس میں شامل دوسرے سرپنچ جن میں سرپنچ کالابن محد تاج،سرپنچ رحلہ محبوب چوہدری و سابقہ سرپنچ حاجی عبدالرشید،سابقہ سرپنچ تنویر خان نے بھی الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ بی ڈی غیر حاضر رہتا ہے اور اگر کوئی منریگاہ اتھارٹی کروانے یا روزگار مانگنے جاتا ہے تو بڑی ہی چالاکی سے پیسے کی مانگ کی جاتی جو غریب عوام کہ بس میں نہیں ۔ انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد مستقل بی ڈی او بلاک میں دیا جائے تاکہ بلاک میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 100دن کا روزگار اور 15 دن کام کہ بعد منریگا سکیم کہ تحت کام کی اجرتوں کا دعویٰ ایک دم کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے ۔ SBM کے تحت بنے والے ٹائلٹ صرف کاغذوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف 10% SBM یونٹ ہی پنچایتوں میں اس سکیم تحت بنے ہیں اور ان کی اجرت بھی محکمہ نے دی لیکن باقی تمام لوگ انتظار میں ہیں وہاں PMAY کہ تحت لوگوں کو ملنے والے مکان لوگوں کو خواب دکھایا گیا لیکن غریب لوگ اس انتظار میں ہیں کہ اس سکیم کہ ہمیں کب مکان دئیے جائیں گے۔ سرفراز نے کہا کہ رشوت کے بناء بات کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔لہٰذا ریاستی و ضلع انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بلاک مینڈھر کی عوام کو پیش آ رہی مشکلات سے باہرنکالے۔انہوں نے کہا تمام بلاک کہ ملازمین خوب محنت کر کے عوامی کاموں کو سرانجام دیتے ہیں لیکن مستقبل آفیسر کے موقعہ پر نہ ہونے سے تمام منصوبوں پر پانی پھر جاتا ہے جس سے عوام سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور جائے گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا